پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع

Published on November 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

5
لاہور: (یو این پی)پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کرتے ہوئے 11 نئے وزرا کو شامل کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے صوبائی وزرا پیر کو اپنے نئے قلمدانوں کا حلف اٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 11 افراد کو وزارتیں دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت میں 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر بھی رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کی گئی ہے۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاﺅ الدین، منشاءاللہ بٹ، مہر اعجاز احمد، زعیم حسین قادری، محمد نعیم اختر خان، جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتاق اور امان اللہ خان شادی خیل، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا بطور وزیر شامل ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول اور عزم الحق کو وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes