صنعاء ۔۔۔یمن کے صدر نے فوج کے سربراہ کو برطرف کر دیا ہے۔ پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے صدر ابدی ابو منصور ہادی نے اپنے ملک کے فوجی سربراہ جنرل حسین ناجی ہادی کو ملک کے دارالحکومت صنعاء کو شیعا ملیشیا سے خالی کرانے میں ناکام ہونے پر برطرف کر دیا ہے۔ اس کی جگہ احمد علی العشول کو فوج کے سربراہ کی عارضی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیعا ملیشیا نے دارالحکومت پر قبضہ کر دیا تھا جسے ختم کرانے کیلئے صدر نے فوج کو احکامات جاری کئے تھے مگر فوجی سربراہ شہر کا قبضہ چھڑانے میں ناکام رہے۔