موسم سرما میں خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

لاہور (یواین پی) خشک میوہ جات سرد موسم کی سوغات ہیں۔ بادام،پستہ،کاجو قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔ البتہ دکانوں کی زینت ضرور بنے ہوئےہیں۔

موسم سرما میں خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ شہری اپنی بساط کے مطابق میوہ جات کی خریداری میں مصروف نظر آتے ہیں۔ پستہ،بادام،کاجو اور مونگ پھلی کی قیمتوں میں اسقدر اضافہ ہوگیا ہے کہ خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں رہی۔ طبی ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات سے انسانی صحت بہتر رہتی ہے اور سردی کا اثر بھی کم ہو جاتا ہے۔

موسم سرما کے دوران ڈرائی فروٹ کا استعمال ایک لازمی جزو تو ہے مگر زیادہ قیمت کی وجہ سے متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔ بیشتر تو ایسے میووں کو دوکانوں پر سجا دیکھ کر ہی دل بہلاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes