میڈیا میں جھوٹے لوگوں کی کوئی جگہ نہیں،انڈسٹری میں کلنک کے ٹیکے کی مثال ہیں

Published on December 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

images
لاہور (یو این پی) میڈیا میں جھوٹے لوگوں کی کوئی جگہ نہیں اُن کی وجہ سے معاشرے میں برائی پھیلتی جا رہی ہے ایسے لوگ میڈیا انڈسٹری میں کلنک کے ٹیکے کی مثال ہیں، نمائندہ خصوصی نے ذرائع سے پتہ چلایا ہے کہ ایک ٹی وی آرٹسٹ نے کراچی میں ایک پروڈیوسر وڈ ائریکٹر کے آنے والے پروجیکٹ کو کئی مہینوں سے کافی نقصان دیتا چلا آرہا کہ جس سے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو حد درجے تک پریشان کرنے میں اُس نے کسر نہیں چھوڑ ی، اسی آرٹسٹ کی وجہ سے ایک ایسا پروجیکٹ التواء کا شکار ہو گیا ہے جو کہ رمضان المبارک سے قبل شروع ہوا اور آج تک مکمل نہیں کرایا جس میں اس آرٹسٹ نے جھوٹ بول بول کر اسے نقصان پہنچانے کی کوشش جاری رکھی ، جس کے ثبوت موجود ہیں اور وقت آنے پر مہیا بھی کیے جا سکتے ہیں، چاہیے کہ میڈیا کے پروفیشنلز ایسے جھوٹے اور منافق پسند لوگوں کا میڈیا میں بائیکاٹ کرنا ضروری ہے اور وقت آنے پر ایسے چہروں کی نشاندہی کی جائے تاکہ دیگر حضرات ایسے لوگوں کی چکنی چپڑی باتوں سے ہوشیار ہو کر انہیں کوئی پروجیکٹ نہ دیں ،دیکھا جائے تو ابھی بھی میڈیا میں ایسے اچھے لوگ موجود ہیں جو دل سے کام کرنے کے ساتھ ایمانداری کو مقدم رکھے ہوئے ہیں مگر ایسے لوگ جن کے منہ پرجھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں اور اپنی ذاتی پریشانیوں کی وجہ سے پروجیکٹ کی رقم وصول کرنے کے بعد بھی وہ نہایت ڈھٹائی سے معاشرے میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں، ایسے لوگوں کو بالکل کام نہیں دینا چاہیے، اس کے لیے مل کر ہی جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ آزاد میڈیا میں ایسے لوگوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیاجائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy