دو چینی کمپنیاں پاکستان میں ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کریں گی

Published on January 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

بیجنگ(یوا ین پی) دو چینی کمپنیوں نے پاکستان میں ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ،منصوبے پر بوسٹن ہیڈکوآرٹر جنرل الیکٹرک کمپنی اور پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا مشترکہ طورپر کام کریں گی ، یہ کمپنیاں اس سے قبل حالیہ برسوں کے دوران پاکستان میں بجلی کے دس منصوبوں پر کام کرچکی ہیں،انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کے لئے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی ہے جس کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم اور بحری شاہراہ ریشم کے روٹ پر واقع ممالک میں تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کو ایشیا ، افریقہ اوریورپ تک بہتر بنانا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین کا تجویز کردہ ہے جو 2013 میں شروع کیا گیا ہے ، اس سے جہاں دیگر ممالک کو فائدہ ہو گا وہاں چینی کمپنیوں کو بھی فوائد حاصل ہو ں گے تا ہم اس قسم کی منفی مہم بھی جاری ہے کہ اس منصوبے سے ترقی کے ظاہری مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں لیکن حقیقی سچ یہ ہے کہ چین اس کوشش کے ذریعے 21ویں صدی میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھر رہا ہے اور وہ عالمی منظر پر چھا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes