پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کو کام کرنے کا پوراپورا موقعہ دینا چاہئے سید شفیق شاہ

Published on December 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

u0644u0627u0631u0688 u0645u06CCu0626u0631 u0628u0631u0645u0646u06AFu06BEu0645 u0634u0641u06CCu0642 u0634u0627u06C1  u0627u0648u0631u0639u0631u0628 u0645u06CCu0688u06CCu0627
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کو کام کرنے کا پوراپورا موقعہ دینا چاہئے تاکہ وہ کارکردگی دیکھاسکے سال اور ڈیڑھ سال بعد حکومت کی ٹانگیں نہیں کھینچی چاہئے ۔ان خیالا ت اظہار لارڈ میئر آف برمنگھم سید شفیق شاہ نے کویت میں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وہ اسلامی ریلیف چیئرٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے کویت آئے ہوئے ہیں اس موقعہ ممبراوپی ایف ایڈوائزری کونسل حافظ محمد شبیر،پاکستان بزنس کونسل کویت کے چیئرمین محمدعارف بٹ بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ تنقید برائے اصلاح ضرورہونی چاہئے اور حکومت کو موقعہ دینا چاہئے وہ اپنی مدت پوری کرسکے تاکہ اس کی کارکردگی سامنے آسکے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں مسلمانوں کو خطرہ نہیں لیکن جو لیبل مسلمانوں پر ٹھونس دیا گیا وہ تشویشناک ہے پاکستانیوں نے بعض ایسی حرکات کی ہیں جس سے نئے آنے والے پاکستانیوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے تعلیم کے نام پر بزنس کرنے والوں نے پاکستانیوں کو مشکلات سے دوچارکررکھاہے جبکہ حکومت برطانیہ نے بیرون ممالک سے آنے والے طالب علموں کو سہولت فراہم کرتی ہے ۔سید شفیق شاہ نے کہاکہ گھروں میں کالج اور یونیورسٹیاں بناکر بعض لوگوں نے پیسہ کمایا جس کی وجہ سے پاکستان سے آنے والے طلباء کو مشکلات کا سامناکرپڑا ہے ۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں وزیراعظم پر تنقید ہوتی ہے لیکن اس کی ٹانگیں نہیں کھینچی جاتی اس کو پورا پورا موقعی دیاجاتاہے وہ حکومت بہتر طریقے سے چلاسکے ۔لارڈ میئر نے کہاکہ ان کا پاکستان میں سیاست آنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔پاکستان میراملک ہے مجھے سے پیارومحبت ہے اس کی مٹی مجھے عزیز ہے لیکن سیاست نہیں کروں گا میں برمنگھم میں سیاست کررہاہوں یہی سیاست بہترہے پاکستان میں سیاست کے نام پر کاروبا رہوتاہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog