وزیر اعظم نواز شریف کا آذربائیجان پہنچنے پر شاندار استقبال ٗ بچوں نے گلدستے پیش کئے

Published on October 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 815)      No Comments

Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif is being received by Prime Minister of Uzbekistan Mr. Shafqat Marziaov and Foreign Minister Mr. Abdul Aziz Kamaliov at Tashkent Airport on November 17,  2015.

باکو (یو این پی)وزیراعظم محمد نواز شریف کا آذربائیجان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔جمعرات کو وزیر اعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورہ پر پہنچے تو آذربائیجان کے نائب وزیراعظم علی احمدوف اور دیگر اعلیٰ حکام نے باکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دو بچوں نے وزیراعظم اور بیگم کلثوم نواز کو گلدستے پیش کئے۔ یاد رہے کہ صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا یہ آذربائیجان کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف باکو میں اپنے قیام کے دوران صدر الہام علیوف اور وزیراعظم آرتھر راسیزادے سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔ مذاکرات میں تجارت و سرمایہ کاری سمیت اقتصادی تعاون کو خصوصی توجہ حاصل ہوگی۔ وہ علاقائی و عالمی امور بالخصوص جنوبی ایشیاء کی صورتحال اور پرامن ہمسائیگی کی پاکستانی پالیسی پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران مشترکہ اعلامیہ پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا آذربائیجان کا یہ دورہ ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور وسیع تر روابط کے وژن کا عکاس ہے۔ پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ اپنے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان کے ساتھ اقتصادی روابط کو وسعت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیں جو مشترکہ تاریخ‘ ثقافت‘ عقیدے سے عبارت ہیں۔ تنازعہ کشمیر اور نگورنو کاراباخ پر ایک دوسرے کی حمایت پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہری افہام و تفہیم کی آئینہ دار ہے۔ دونوں ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان ان چند اولین ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اکتوبر 1991ء میں آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا اور سفارتی تعلقات استوار کرتے ہوئے باکو میں ریذیڈنٹ مشن کھولا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题