خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے،عامر خان

Published on December 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

999
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ہمیں خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا چاہئے۔ بالی وڈ اداکار عار خان جو ٹی وی پروگرام ’’ سیتا ہو وجہتی ‘‘ میں میزبانی کرتے ہیں اور سماجی ایشوز کو اجاگر کرتے ہیں نے پروگرام کی ہی ایک قسط میں دہلی میں خاتون سے ہونیوالی جنسی زیادتی کی شدید مذمت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے ملزموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہئے۔ عدالت میں ایسے مقدمات کی پیشی بھی جلد ہونی چاہئے اوراس کے فیصلے کا عمل بھی تیز ہوناچاہئے تاکہ ایسے واقعات میں کمی لائی جاسکے کیونکہ یہ بھارت میں بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور والدین اپنے بچوں کو باہر بھیجنے سے ڈرتے ہیں۔ ایسے واقعات سن کر ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ خواتین و بچوں کے تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا چاہئے تاکہ ایسی برائیوں کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes