بھارتی جارحیت کو ہم برداشت نہیں‌ کرسکتے بھرپور جواب دینگے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Published on June 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم سیز فائر معاہدے کو اہمیت دیتے ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت اگر سرحد پر گولی چلائے اور وہ ہماری چیک پوسٹ پر پہنچے تو ہم اس کا ردعمل نہیں دیں گے لیکن اگر بھارت کی چلائی ہوئی گولی ہمارے شہری کو لگے تو ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے اور بھرپور جواب دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 2018ءمیں ایک ہزار 77 سیز فائر خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں جبکہ 13 برس میں 2 ہزار سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کے ساتھ ہی اپنے میڈیا کو بھی پاکستان کیخلاف کر دیتا ہے جو ایسی خلاف ورزیوں کو پاکستان پر ڈالتا ہے لیکن ہم اور ہمارا میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ہم سیز فائر معاہدے کو اہمیت دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ڈی جی ایم اوز نے جو اتفاق کیا اس پر عمل کیا جائے لیکن ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔بھارت کا کوئی فائر جب ہماری پوسٹ پر آتا ہے تو ہم جواب نہیں دیتے لیکن جب ان کافائر ہمارے شہری پر ہوتا ہے تو ہم اس پرردعمل دیتے ہیں کیونکہ یہ قابل برداشت نہیں ہے۔ بھارت کی ہماری چیک پوسٹ پر آنے والی پہلی گولی پر تو ردعمل نہیں دیں گے اگر وہ ہمارے شہری پر نہ ہو تو لیکن اگر دوسری گوئی آئے گی تو ہم ردعمل دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog