سینیٹر پرویز رشید کی جیو نیوز کی اینکر ثناء مرزا کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت

Published on December 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,482)      No Comments

888
اسلام آباد۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے میڈیا کی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ پیر کو یہ اں ایک بیان میں انہوں نے جیو نیوز کے رپورٹر امین حفیظ پر حملہ اور خاتون اینکر ثناء مرزا کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے پہلے ہی اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ مجرموں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کی پوری کوشش کرے گی تاکہ وہ اپنے فرائض پیشہ وارانہ اقدار کے مطابق ادا کر سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy