تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل اور سائیکل کو ٹکر، 6 افراد زخمی ،ہسپتال منتقل

Published on May 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) دیپالپور اوکاڑہ روڈ نزد سوبارام کے قریب وین نے موٹر سائیکل اور سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 مَرد اور 2 بچے شامل ہیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی 2 ایمبولینسز اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا۔دیپالپور اوکاڑہ روڈ نزد سوبارام کے قریب تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل اور سائیکل کو ٹکر، 6 افراد زخمی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرین میں1 آصف ولد محمد اسلم 14 سال تقریباً سکنہ چورستا 38 ڈی دیپالپور 2مدثر ولد منشاء 10 سال تقریباًسکنہ چورستا 38 ڈی دیپالپور3 لیاقت ولد احمد علی 34 سال تقریباً سکنہ چورستا میاں خان 37دیپالپور4عبدالقدوس ولد اسلم 20 سال تقریباً سکنہ دیپالپور5 رمضان ولد محمد امیر 40سال تقریباًسکنہ خلیل آباد کالونی دیپالپور6 لیاقت علی ولد اصغر 35 سال تقریباً سکنہ حویلی لکھا شامل ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题