جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان گلف ریجن کی اپیل پر گلف میں تین روزہ سوگ

Published on December 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

index
جدہ سعودی عرب(بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) بدھ کے روز پشاور میں واقعہ ہونے والے دلخراش واقعے پر جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان گلف ریجن کی اپیل پر گلف میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے وابسطہ تمام سیاسی سماجی اور صحافتی تنظیموں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے. ترجمان جرنلسٹ فاونڈیشن کا کہنا تها کہ تمام سیاسی سماجی اور صحافتی تنظیموں نے اس فیصلے کی تائید کی اور تین روز تک تمام تر سیاسی سماجی اور صحافتی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ان کا کہنا تها کہ پشاور واقعہ میں ملوث افراد کا پاکستان اور اسلام بلکہ انسانیت سے بهی کوئی تعلق نہیں ہمارے جگر کے ٹکڑوں کو جس طرح درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسی طرح پہلے سے گرفتار کالعدم تنظیموں بالخصوص تحریک ظالمان پاکستان کے نمائندوں کو سر عام پهانسی دی جائے. سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی وہ خصوصی طور پر مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں دعاوں کا اہتمام کریں. جرنلسٹ فاونڈیشن شہید بچوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے.

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题