مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک پاکستان راجن پور کی طرف سے احتجاجی ریلی

Published on December 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

unnamed
راجن پور(خرم شہزاد بُھٹہ سے)کچہری چوک میں سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کی بربریت کے خلاف اور معصوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک پاکستان راجن پور کی طرف سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باداور دہشت گرد مردہ باد کے نعرے درج تھے اس موقع پر اضغر علی نقوی جنرل سیکرٹری وحدت مسلمین و دیگر مقررین نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ ہم پشاور میں سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم وزیر اعظم پاکستان کی پھانسی پر سے عائد پابندی اٹھانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور حکومت پاکستان اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کو تیز کیا جائے انہیں نشان عبرت بنایا جائے اور جو بھی دہشت گردی میں ملوث یا انکا حامی ہے چاہیے اسکا تعلق کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہو اسکے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی دہشت گرد ایسا کام کرنے کی جرات نہ کرے۔آخر میں شہدا کی مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog