ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ کا خواب ادھورا رہ گیا

Published on January 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) مسلم لیگ(ن) کے تمام کوششوں کے باوجود سینیٹ میں اکثریتی جماعت بننے اور اپنا چیئرمین لانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ بلوچستان اسمبلی میں(ن) لیگ کے پاس صرف ایک ووٹ رہ گیا ہے جب کہ پنجاب میں بھی بغاوت کا خطرہ ہے اس حوالے سے لیگی رہنماؤں نے قیادت کو آگاہ کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سول خفیہ ادارے نے بھی اپنی رپورٹ میں بتا دیا ہے کہ پنجاب میں 63 ایسے صوبائی اسمبلی کے ممبرز موجود ہیں جو سینیٹ انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کے خلاف جا سکتے ہیں، بظاہر یہ ارکان ن لیگ کے ساتھ ہی ہیں مگر ان کی کمٹمنٹ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، آزاد حیثیت سے اچانک سامنے آ کر الیکشن لڑنے والے امیدواروں سے بھی ہے۔ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے چیئرمین سینیٹ کے لئے اینٹی اسٹبلشمنٹ اپنے ایک انتہائی قریبی ساتھی کو تیار کر رکھا تھا جس کا اعلان اچانک کیا جانا تھا اور اس کے لئے وہ جمعیت علماء اسلام(ف) و دیگر اتحادیوں سے بھی بات چیت کر چکے تھے مگر بلوچستان میں ن لیگی ارکان نے بغاوت کر دی جب کہ فاٹا اصلاحات پر فضل الرحمان اور محمود اچکزئی بھی ناراض ہو گئے ہیں۔ سینیٹ کا اگلا چیئرمین پھر پیپلز پارٹی سے بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ،سول خفیہ ادارے کی رپورٹ کے بعد ن لیگ کی قیادت نے مزید سیاسی نقصان اور سینیٹ کی نشستروں سے محرومی سے بچنے کے لئے پنجاب پر فوکس کر لیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں ساری توجہ پنجاب پر رکھی جائی گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes