ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، الیکشن شیڈول جاری

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 795)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی )ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، الیکشن شیڈول جاری ، نئی قیادت کے چناو کے لئے ووٹنگ دس جنوری کو ہوگی،رفاقت حسین شاہ چیئرمین الیکشن بورڈ مقرر،الیکشن کے لئے دو گروپ میدان میں اتر آئے ،صدارت کے لئے محمد افضل جنجوعہ اور سید اکرار حیدر پنجہ آزمائی کریں گے،امیدواروں کے کاغزات آج جمع کئے گئے ،تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میں بھی سال 2015 کے لئے الیکشن کا میدان سج گیا، شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغزات نامزدگی آج 24 دسمبر کو وصول کئے گئے کاغزات کی جانچ پڑتال 2 جنوری جبکہ پانچ جنوری کو امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا نئی قیادت کے انتخاب کے لئے انتخابی دنگل 10 جنوری کو لگے گا، الیکشن 2015 کے لئے دو گروپ آمنے سامنے آگئے ،پروگریسیو لائرز گروپ میں صدارت کے امیدوار محمد افضل جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری راجہ محمد کامران،نائب صدر مس طاہرہ انجم،جوائنٹ سیکرٹری شیخ شرجیل آفتاب، فنانس سیکرٹری رانا راحت ، لائبریری سیکرٹری میڈم قراۃ العین راجپوت ایڈووکیٹ امیدوار ہونگے، دوسری طرف پروفشنل لائرز گروپ میں صدارت کے امیدوار سید اکرار حیدر ، جنرل سیکرٹری شفقت ایزدی راجپوت، نائب صدر ملک اشفاق،جوائنٹ سیکرٹری ثوبیہ ملک ، فنانس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ ،لائبریری سیکرٹری صدیق اعوان ایڈووکیٹ امیدوار ہونگے،رفاقت حسین شاہ کو چیئرمین الیکشن بورڈ مقرر کیا گیا ہے انکے ساتھ دیگر بورڈ ممبران میں عبدالغفور ساقی اورملک اعجاز طاہر معاونین ہونگے،ٹیکسلا بار میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 180 ہے جس میں اکثریتی تعداد نوجوان وکلاء کی ہے ،ادہر یہ امر قابل زکر ہے کہ ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پہلی مرتبہ پینل وائز الیکشن ہورہے ہیں،پروگریسیو لائرز گروپ کے چیئرمین منیر خان جبکہ پروفیشنل لائرز گروپ کے چیئرمین طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہیں،ادہر مجلس عاملہ کے پانچ ارکین کے انتخابات کے لئے آٹھ امیدواروں نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائے جن میں طاہر محمود راجہ ، آصف محمود بٹ،میر ناصر بلال، خالد محمود، یاسر عظیم،راجہ محمد معظم ،مظفر رفیق اور شیخ جلال الدین شامل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes