بورے والہ ،سانحہ فیکٹری سندر، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز کی طرف سے امدادی چیک تقسیم

Published on November 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 680)      No Comments

بورے والا( یواین پی )سانحہ فیکٹری سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فوت ہونے والے ضلع13-11-2015 cheque وہاڑی سے تعلق رکھنے والے دو افرادکے لواحقین ا ور زخمی ہونے والے 3افراد کو وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کئے گئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ اور ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے زخمیوں محمد رمضان سکنہ کوٹ مظفر،اللہ رکھا سکنہ 241/ای بی بوریوالااور زورار خان سکنہ کوٹ مظفر کو وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے50,50ہزار روپے اور فوت ہونے والے محمد رمضان ولد عبدالستار سکنہ 58/ڈبلیو بی وہاڑی اور علی رضا ولد محمد اسلم سکنہ 139/ڈبلیو بی میلسی کے لواحقین کو 5,5لاکھ روپے کے چیک دیتے ہوئے کہا کہ یہ رقم نقصان کا نعم البدل تو نہیں لیکن یہ حکومت پنجاب کی طرف سے آپ کی تکلیف اور دکھ میں اظہار ہمدردی کا ایک ذریعہ ضرور ہے انہوں نے سانحہ میں فوت ہونے والے افرادکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد ریاض اور ڈسٹرکٹ ناظر ملک ارشد اعوان بھی موجود تھے علی رضا مرحوم کے والد محمد اسلم کے نام تیار کیا گیا چیک روک لیا گیا کہ اس کی والدہ اور والد کے درمیان ناچاقی کی وجہ سے دونوں الگ رہ رہے ہیں ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ اگر دونوں میاں بیوی اکٹھے ہو کر آجائیں اور بیان حلفی دیں تو چیک انہیں دے دیا جائے بصورت دیگر قانونی اور شرعی اعتبار سے جس کا جو حصہ بنتا ہے اس کے مطابق دوبارہ چیک تیار کر کے دےئے جائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme