عسکری بنک تلہ گنگ برانچ کی پر وقار افتتا حی تقریب

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

DSC03931
تلہ گنگ (یواین پی ) عسکری بنک تلہ گنگ برانچ کی پر وقار افتتا حی تقریب کل منعقد ہو ئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل منیجر عسکری بنک شیر افگن خان زادہ تھے ۔جنہوں نے فیتہ کاٹ کر برانچ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایریا منیجر خرم مختیار ،مکہ کمپلیکس کے منیجنگ ڈائریکٹر حاجی محمد اشرف ،سابق ایم پی اے کر نل (ر)سلطان سرخرو سمیت تلہ گنگ شہر کی کاروباری، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ممتا ز شخصیات کر نل سلطان سرخرو ، تا جر رہنما ء شیخ عزیز احمد، ملک محمد زبیر اور دیگر شحصیات نے عسکری بنک تلہ گنگ برانچ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے اپنے بھر پور تعا ون کا یقین دلایا ۔
منیجر عسکری بنک تلہ گنگ منیر احمد ملک کے صاحبزادے حسن منیر اور احسان منیر نے ریجنل منیجر شیر افگن خان زادہ کو پھو لوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题