قائد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے، انیس بٹ

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

Anees u reman butt
ملک کے وقار ،استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاسی و سماجی جماعتیں آئیں اور مِل کر قائد کے اصولوں کی پیروی کریں،نصیرالدین
لاہور(یواین پی) وائس چیئرمین و ڈائریکٹر اوورسیزاینٹی کرپشن اینڈ اینٹی ناکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد انیس الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ملت اسلامیہ کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص انعام ہیں اور ایسے باکمال بلند مرتبہ انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔محمد علی جناح نے جو خواب دیکھا اور ہمیں جو نصیحتیں کیں آج ان کے فرمودات سے انحراف کیا جارہا ہے۔قائد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔وہ قائد اعظم کے 138ویں یوم پیدائش کے حوالے سے خطاب کر رہے تھے ۔انیس الرحمن بٹ نے کہا کہ بانی پاکستان نے قوم کوپرُ امن اسلامی و فلاحی معاشرہ قائم کرنے جھوٹ ، بددیانتی ،اقرباء پروری،ناجائز منافع خوری اور قتل و غارت سے بچنے اور پاکستان کو علم کی دولت سے روشن کرنے کا درس دیا مگر اس کے برخلاف آج ہماری قوم ان تعلیمات سے منحرف ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ملک مالی ، معاشی اور معاشرتی لحاظ سے کئی مشکلات کاشکار ہے ۔موقع پر موجود میڈیا کوارڈینٹر نصیرالدین نے کہا کہ ملک کے وقار ،استحکام ،ترقی و خوشحالی اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام سیاسی و سماجی جماعتیں آئیں اور ملِ کر اپنے پیارے قائد محسن پاکستان محمد علی جناح کے اصولوں کی پیروی کریں تاکہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کاجوخواب انہوں نے دیکھا تھا اس کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes