دہشت گردی کی آڑمیں مدارس کی بندش کاکوئی جواز نہیں ۔راناضیاء اللہ خاں

Published on December 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

Rana Zia Ullah Khan
لاہور(یواین پی) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور ڈویژن کے سابق صدرراناضیاء اللہ خاں نے کہا ہے کہ اسلام انتہاپسندی نہیں اعتدال پسندی کاعلمبردار ہے۔بچوں کے خون سے پیاس بجھانے والے انسان نہیں حیوان ہیں،ان کاکوئی دین ایمان نہیں۔سانحہ پشاور کے نتیجہ میں سیاسی قیادت کااتحاد دیرآئددرست آئد کے مصداق ہے ۔ امید ہے حالیہ اے پی سی اشک شوئی اورفوٹوشوٹ تک محدود نہیں رہے گی ۔ دہشت گردی کی آڑ میں مدارس اورمساجد پرشب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسلام اورمدارس سے دہشت گردی کا دوردورکابھی کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ۔اگرکسی ڈرائیور کی غلطی یامجرمانہ غفلت سے حادثہ ہوجائے توشاہراہ یاگاڑیوں کی آمدورفت بندنہیں کی جاتی بلکہ اس ڈرائیورکو سزادی جاتی ہے ۔ وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔ راناضیاء اللہ خاں نے مزید کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا علمبردار ہے ،ریاست اپنی توانائیاں مدارس کوبدنام کرنے کی بجائے دہشت گردوں کوناکام بنانے اورانہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے صرف کرے ۔ مدارس کیلئے ضابطہ اخلاق کی تیاری اورپاسداری سے انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم زہرافشانی ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مدارس پرانگلی اٹھا نے والے اسلامی تعلیمات سے نابلد ہیں ۔ہرمذہب اورمعاشرے میں دہشت گردموجود ہیں لہٰذاء اسلام سمیت کسی مذہب کوتنقیدکانشانہ نہیں بنایاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ سنجیدہ شکایات کی صورت میں بعض مدارس کی خفیہ مانیٹرنگ کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن ٹھوس شواہد کے بغیر کسی کوٹارگٹ نہ کیا جائے۔دہشت گردی کیخلاف عوا م اوراہل سیاست کامتحدہوناایک طرح سے معجزہ ہے لہٰذاء مدارس کیخلاف کسی متنازعہ اقدام سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں اورجمہوری قوتوں نے حکومت کوبھرپورمینڈیٹ دے دیا ،اب سرزمین پاک پردہشت گردوں کے ناپاک وجودمزیدایک پل کیلئے بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题