وزیراعظم اور عمران خان کا اوکاڑہ کے نومنتخب رکن اسمبلی ریاض الحق جج سے رابطہ

Published on October 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

0
 اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم نوازشریف اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان  نے اوکاڑہ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج سے رابطہ کیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد ی۔ضمنی الیکشن میں اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج کو تحریک انصاف اور حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوتیں ملنا شروع ہوگئی ہیں اور دونوں جماعتوں کے قائدین نے نو منتخب رکن اسبملی کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ان سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے ریاض الحق جج سے ٹیلی فونک رابطہ کی اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی جب کہ اس موقع پر ریاض الحق جج نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ان کے خون میں شامل ہے۔دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ریاض الحق جج کو ٹیلی فون کرکے کامیابی پر مبارکبا دی جس پر انہوں نے چیرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے ریاض الحق جج کو تحریک انصاف میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں دی تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کے وفد نے ریاض الحق جج سے ملاقات کی تھی اور اس دوران انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题