زندہ قومیں اپنی محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں سید افتخار الحسن

Published on December 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

iftkhar ulhasan pic
ڈسکہ(ڈاکٹر عارف محمود)زندہ قومیں اپنی محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں خوشحال ،مستحکم اور دہشتگردی سے پاک پر امن پاکستان مسلم لیگ ن کی منزل اور اولین ترجیح ہے اس منزل کے حصول کے لئے قوم کو باہمی اتحاد واتفاق ،رواداری اور بھائی چارے کا مظاہرہ کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ رہنما صاحبزادہ سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ ایم این اے اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد افضل منشاء نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت سے ہمیں جنت نظیر سرزمین پاکستان ملی اور اس پاک سرزمین کو دہشت گردی جیسے ناسور کا سامنا ہے اب ہم سب کا فرض ہے کہ آپس کے اختلافات کو بھلا کر باہمی اتفاق اتحار اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کر تے ہو ئے دہشت گردوں کے خلاف اکٹھے ہو کر مقابلہ کرنا چاہئے اور دہشت گردی جیسی لعنت کو اس پاک سر زمین سے اکھاڑ کر پھینک کر ملک کو امن و آشتی کا گہوارہ بناناچاہیے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دہشت گردی کو ختم کر کے ملک کو خوشحال اور پرامن بناناچاہتی ہے جس کے لئے فوجی عدالتوں کا قیام کیا جا رہا ہے جو خوش آئندہ ہے اور دہشت گردی کو ختم کر نے میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سانحہ پشاور پر آبدیدہ ہے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی جانوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کیا ہوا ہے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن صرب عضب جاری رہے گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes