عامر خان کیساتھ کام کرنے کا تجربہ لازوال ہے، انوکشا شرما

Published on December 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 879)      No Comments

077
ممبئی (یو این پی)بالی وڈ اداکارہ انوکشا شرما کے مطابق فلم پی کے میں عامر خان کیساتھ کام کرنے کا تجربہ لازوال ہے،ان کیساتھ کام کرتے ہوئے میں اکثر محسوس کرتی تھی جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں،26 سالہ انوکشا جن کا تعلق غیر فلمی خاندان سے ہے نے کہا کہ یقین نہیں ہوتا تھا کہ وہ ان کیساتھ کام کر رہی ہے جن کی فلمیں وہ کبھی حسرت سے دیکھا کرتی تھی،وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ دس سال بعد وہ یہاں ہو گی،انھوں نے 49 سالہ عامر خان کی مدح سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت شستہ اور اچھے اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کی تمنا ہر کسی کی ہے،انوکشا ان دنوں ملبورن مین اپنے دوست کرکٹر کوہلی کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy