جشن عید میلا د النبیﷺ بھر پور عقیدت و احترام سے منانے کے لئے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے جو اد اکرم

Published on December 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

30-12-2014
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کو آڑنیشن آفیسر جو اد اکرم نے کہا کہ جشن عید میلا د النبیﷺ بھر پور عقیدت و احترام سے منانے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تمام متعلقہ ادارے اس حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں جشن میلاد النبیﷺ کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڑ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر محمد سیلم ،اے سی وہا ڑی کامران خا ن ،اے سی میلسی محمد ریا ض ،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر محمد اکر م پنوار ،ڈسٹر کٹ آفیسر ما حو لیا ت رانا صفد ر علی ،سو ل ڈیفنس آفیسر محمد لطیف ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد جا و ید خا لد ،ٹی ایم او میلسی محمد ند یم ،ٹی ایم اے بو ریوالا ممتا ز علی ،ٹی ایم اے وہا ڑی شا ہد سیلم اور ریسکیو سیفٹی آفیسر عبد الجبا ر شریک تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کو آڑنیشن آفیسر جو اد اکرم نے کہاکہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں میلاد النبی ﷺکے حوالہ سے 12 ربیع الاول کو نکا لے جانے والے جلوسوں کے راستوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان راستوں پر موجود رکاوٹوں دور کیا جائے اور میلاد کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے مشاورت کر کے جلوسوں کو حفاظت فراہم کی جائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ دوران جلوس اطراف کی گلیوں یا راستوں سے شامل ہونے کی بجائے لوگ جلوس کے آخری حصہ میں شامل ہوں اور پولیس کے ساتھ ساتھ جلوس انتظامیہ کے رضاکار بھی اپنے فرائض انجام دیں انہوں نے انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو1122 محمداکرم پنوار کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ایمر جنسی سے نپٹنے کے لئے تیار رہے اور تینوں تحصیلوں میں ایمرجنسی کو کورفراہم کرے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy