پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے رانا سلیم احمد

Published on January 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

1-1-2015
وہاڑی( یواین پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرریوینیو وہاڑی رانا سلیم احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کے فوائد فوری عوام کو پہنچانے کے لیے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی وہاڑی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، مارکیٹ کمیٹی حکام ،انجمن تاجران کے عہدیداروں اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے کہا کہ تاجر اشیائے خوردونوش کی نئی مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں اور نئی ریٹ لسٹیں اپنی دکانوں میں نمایاں طور پر آویزاں کریں انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور پرائس مجسٹریٹ گرانفروشوں کو نہ صرف بھاری جرمانے کریں گے بلکہ عادی گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھجوایا جائیگااجلاس میں دال چنا،دال مونگ دھلی ، دال ماش ،دال مسور، چنا سفید،سرخ مرچ،چاول اورچینی کی قیمتوں میں تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے ردو بدل کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایاجائیگا اور مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题