دہشت گردی کا خاتمہ کیلئے موثرقانون سازی کی ضرورت ہے علامہ عارف حسین واحدی

Published on January 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

taxila pic
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف قراردادوں یا گول میز کانفرنسوں سے نہیں بلکہ اس کے لیے موثرقانون سازی کی ضرورت ہے اور عدلیہ کی بالادستی کو یقینی بنایا ہوگا،۔ موجودہ نظام دہشت گردی اور انتہا پسندی کو تقویت کا باعث بن رہا ہے۔نظام میں انقلابی تبدیلیوں کے لئے آئینی اصلاحات ناگزیر ہیں،سیاسی دورحکومت میں فوجی عدالتوں کے قیام کی باتیں فرسودہ عدالتی سسٹم پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سید ملازم حسین شاہ مرحوم کی رہائش گاہ بھابڑہ میں انکی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کے بعد مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، انکا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم یکجان اور متحد ہو کر اسکا مقابلہ کرے، دہشت گردوں اور اُنکے حواریوں کو کہیں جا ئے پناہ نہ ملے،اس موقع پر ایڈووکیٹ سید اقرار حیدر، ایڈووکیٹ ملک اعجاز طاہر چوہدری ندیم و دیگر بھی موجود تھے،علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ انتہا پسندی کے باعث ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جبکہ سانحہ پشاور نے تو پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے، دہشتگردوں نے معصوم بچوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیل کر اپنے ناپاک عزام کا اعادہ کیا ہے،سانھۃ پشاور سفاکیت کی بد ترین مثال تھی ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایسے افراد کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں،سزاؤں میں لچک قانون میں سکم کی وجہ سے ہے،انکا کہنا تھا کہ سزاؤں کو بلاامتیاز ممکن بنایا جائے ،اور دہشتگردوں کو سر عام پھانسیاں دی جائیں تاکہ یہ لوگ نشانہ عبرت بنیں،سزاؤں میں تعطل کمیٹیوں کا قیام اسکی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی،ایک سوال کے جواب میں علامہ واحدی کا کہنا تھا کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں ہم گلگت بلتستان میں بڑی قوت بن کر ابھریں گے،دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے سزاؤں پر عملدرآمد ہونا چاہئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

تازہ ترین
Free WordPress Theme