جا نوروں اور پرندوں کے اعدادو شمار جمع کئے جائیں گے عا شق حسین ڈوگر

Published on January 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 703)      No Comments

pr
وہاڑی(یواین پی)حکو مت پنجاب کی طرف سے لا ئیو سٹاک کے فروغ کے لیے صوبہ بھر میں چھوٹے بڑے جا نوروں اور پرندوں کے اعدادو شمار جمع کرنے اور جا نوروں پرندوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے جس میں صوبہ کے ہر ضلع میں جانوروں ، پرندوں کی ویکسینشن کے ساتھ ساتھ ہر گا ؤں سے گوبر ،لید اور خون کے نمو نے حاصل کرکے ان کا تجزیہ کیا جا ئے گا یہ با ت ایڈیشنل سیکرٹری لا ئیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار محمد عا شق حسین ڈوگرنے وہاڑی ضلع میں ماس کمپیئن کے حوالہ سے گفتگو کر تے ہوئے بتائی اس موقعہ پر ڈائریکٹر لا ئیو ستاک ملتان ڈاکٹر منصور ، لیبارٹری انچارج ڈاکٹر نو از بھی مو جو د تھے ایڈیشنل سیکرٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار محمد عاشق حسین ڈوگر نے بتا یا کہ ضلع وہاڑی میں ما س کمپیئن کے سلسلہ میں چھ اضلاع کے ڈیری آفیسر اور ویکسنیشن سٹاف بڑے چھوٹے جا نوروں گا ئے ، بھینس ، بیل ، گدھا ، گھوڑا ، خچر، اونٹ ودیگر جا نور اور پرندوں مرغی ، بطح، تیتر ، بیٹر وغیرہ کو حفاظتی ویکسین لگانے کے ساتھ ساتھ ہرگاؤں سے جا نوروں کے گو بر ، لیدکے علاوہ خون کے نمو نے حاصل کرکے ان کا لیبارٹری تجربہ کیا جا ئے گا جس کے لیے مو بائل لیبارٹریاں بھی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مو جو د رہے گی ان تینوں کے ذریعے اس ضلع میں جا نوروں اور پرندوں کی مخصوص بیماریوں کا پتہ لگا یا جائے گا سردار محمد عا شق حسین ڈوگر نے بتا یا کہ اس مہم میں جا نور اور پرندہ شماری بھی کی جا ئے گی تا کہ درست اعدادو شمار حاصل کرکے لا ئیوستاک ڈیری ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ ، پو لٹری کی صنعت کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے بتا یا کہ ضلع وہاڑی میں اس چار روزہ مہم کے دوران ساہیوال اور بہا و لنگر اضلاع کے لا ئیو سٹاک افسران اور اہلکار تحصیل بوریوالہ میں بہاو لپور اور لو دھراں اضلاع کے افسران و اہلکار تحصیل میلسی جبکہ خانیوال اور ملتان اضلاع کے افسران واہلکار تحصیل وہاڑی میں ویکسینشن مہم میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ اگرکسی علاقہ میں ویکسینشن ٹیم نہ پہنچے یا کوئی ایک جا نور یا پرندہ بھی ویکسینشن سے رہ جائے یا ویکسینشن کے لیے کوئی رقم وصول کی جا ئے تو مو با ئل نمبر ز 0333-6504208اور0333-9000369پراطلاع کریں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes