اقتصادی راہداری پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین

Published on January 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

بیجنگ: (یواین پی) چین نے اقتصادی راہداری (سی پیک)سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چین سی پیک کے اعلی معیاری ترقیاتی کام کو جاری رکھے گا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کیلئے یکساں فائدہ ہو گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ جی نے ہفتہ کو سی پیک سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے ریمارکس کو سراہا ہے جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان چین کا شکر گزار ہے کیونکہ چین نے سرمایہ کر کے مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سی پیک کے اعلی معیاری ترقیاتی کام کا فروغ جاری رکھے گا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو یکساں فائدہ ہوگا۔ گزشتہ چھ سال کے دوران سی پیک کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تقریبا 32منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کی تعمیر میں پیشرفت کے حوالے سے چین نے ہمیشہ مشترکہ مشاورت،مشترکہ کردار اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کی پاسداری کی ہے اور ہمیشہ پاکستانی عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ ہمیں کوریڈور کے مستقبل پر مکمل اعتماد ہے۔اس سے قبل چین چین کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان کو اتنا خیال ہے تو باتیں کرنے کی بجائے اس ملک میں کیش اور فنڈ لے کر آئے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے سی پیک کیخلاف مسلسل پراپیگنڈا کرنے والے امریکا کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مشورہ ہے پاک چین تعلقات پر الزام لگانے سے پہلے ماضی دیکھیں کہ انھوں نے پاکستان کیلئے کیا کیا۔ امریکا یہ بھی سوچے اس نےپاکستان کیلئے کتنا کرداراداکیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes