الیکشن کمیشن نے نواز شریف اور عمران خان سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

Published on January 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 864)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نو از شریف سمیت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق نواز شریف پونے دو ارب کے اثاثوں کے مالک ہیںاور عمران خان کا مجموعی بینک بیلنس ایک کروڑ 66لاکھ روپے ہے جبکہ جمشید دستی سب سے غریب ترین قومی اسمبلی کے ارکان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوا زشریف پونے دو ارب روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں اوربیرون ملک میں وزیراعظم نواز شریف کسی قسم کے جائیداد کے مالک نہیں ہیں۔وزیراعظم کے نام پر اپر مال پر 25کروڑ کی جائیداد ہے ،ان کے زیراستعمال ڈیڑھ کروڑ کی مالیت گاڑیاں ہیں اور 16کروڑ کا بینک بیلنس ہے ۔نواز شریف کے پاس وراثت میں ملی جائیداد کی مالیت ایک ارب روپے ہے۔بیگم کلثوم نواز کے نام پر مری میں 10کروڑ کا بنگلہ اور ان کے پاس 64لاکھ کا بینک بیلنس ہے۔
 عمران خان بنی گالہ میں 300کنال اور زمان پارک میں7کنال کے گھرکے مالک ہیں اور ان کا مجموعی بینک بیلنس ایک کروڑ 66لاکھ ہے ۔ عمران خان نے وارثت میں ملی جائیداد کی مالیت ایک ارب ظاہر کی ہے اس کے علاوہ عمران خان ایک گائے اور دو بھینسوں کے بھی مالک ہیں۔عمران خان کے پاس پچاس لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بھی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی تین کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ،قائد حزب اختلاف خوشید شاہ دو کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید تین کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ جمشید دستی ارکان پارلیمنٹ میںسب سے غریب رکن ہیں جن کے پاس کوئی جائیداد اور بینک بیلنس نہیں ہے۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog