امریکا کا توہین آمیز رویہ کسی کیلئے بھی سود مند نہیں، طیب اردوان

Published on August 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

انقرہ (یواین پی) امریکی پاسٹر کی دہشتگردی کی دفعا ت کے تحت ترکی میں قید پر دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے، صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکا کا توہین آمیز رویہ کسی کے لئے بھی سود مند نہیں ہو گا۔امریکی پاسٹر کے ترکی میں قید کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے امریکا کا دھمکی آمیز لہجہ کسی کے لئے بھی فائدہ مند نہیں ہو گا، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی عدلیہ کی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی امریکا کی صہیونی سوچ کو قبول کرے گا۔ یاد رہے کہ امریکی پاسٹر اینڈریو برنسن دہشتگردی کی دفعات کے تحت ترکی میں اکیس ماہ سے جیل کاٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکا اور ترکی کے تعلقات میں شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme