حقیقی زندگی میں بے حد شرمیلی لڑکی ہوں،اداکارہ پریانکا چوپڑا

Published on January 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments
11
ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ بہت شرمیلی ہیں ‘ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلموں میں بولڈ ترین کردار ادا کرچکی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں وہ بے حد شرمیلی لڑکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب انسان سٹار بن جاتا ہے تو اس کا اپنا آپ کہیں کھو جاتے ہیں ،لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں درحقیقت اس کی زندگی اس کی اپنی رہتی ہی نہیں ہے آپ اسے انڈسٹری کے اور فلمی ستارے کے طور طریقوں سے گزار رہے ہوتے ہیں ،جس کی آپ کو قیمت ادا کی جاتی ہے انہیں اپنے ساتھ وقت گزارنے کا کم ہی موقع ملتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں خود کو منوانے کے لئے بے حد محنت کرنا پڑی اور بے حد وقت لگا۔ اداکارہ کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی آخری فلم ’’میری کوم‘‘ ہے جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔ اداکارہ کی رواں سال فلم ’’مادام جی ‘‘ ریلیز ہوگی۔ جس کی عکس بندی جاری ہے فلم کی ہدایات مادھر بندھارکر نے دی ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes