پنجاب بھر میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا

Published on January 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

123راولپنڈی(یو این پی) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے راولپنڈی میں ستر فیصد پٹرول پمپ پر پٹرول کی سپلائی بند۔پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی برآمد میں کمی آئی جس کی وجہ سے پنجا ب کے بیشتر شہروں کو بحران کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔پی ایس او ذرائع کے مطابق سہالہ ڈپو میں صرف پانچ لاکھ لیٹر پٹرول کاذخیرہ موجود ہے جبکہ اسلام آباد کی یومیہ طلب چھ لاکھ لیٹر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم اور وزارت داخلہ کی جانب سے تاحال کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیاہے ۔اگر بحران پر قابو نا پایا گیا تو آئندہ ہفتے میں پنجاب کی عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہو گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes