لاہور‘وزیر اعظم نواز شریف ’’آج‘‘سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کر ینگے

Published on March 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments
2
واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس سے قبل بھی آئی جی آفس کا دورہ کرنا تھا
لاہور ( یوا ین پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف آج ( ہفتہ ) کو سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کر یں گے ۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اوردیگر اعلیٰ حکام بھی ہمراہ ہوں گے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کو سی پی او آفس دورے کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے پنجاب پولیس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعارف کرائے گئے نظام ،فرنٹ ڈیسک بارے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس سے قبل بھی آئی جی آفس کا دورہ کرنا تھا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل تھے تاہم دورہ چانک منسوخ کر دیا گیا تھا ۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog