سب کردار ادا کریں، بھارتی سرحدی خلاف ورزیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رکاوٹ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

Published on January 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

123لندن (یو این پی) پاک کے فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت منظم سرحدی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کے باعث دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ متاثر ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں ڈی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے اور اپنے مقاصد حاصل کر کے ہی ختم ہو گا تاہم پوری دنیا سے اپیل ہے کہ پاکستانی کوششوں میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے دوران بریفنگ بتایا کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں نے خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے جن کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت پر اب تک صبر کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے مگر بھارت مسلسل خلاف ورزیاں کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور دنیا کو بھی اس کی کوششوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy