تمام مدارس کو رجسٹریشن کا پابند بنانے کا فیصلہ

Published on January 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وزیرداخلہ چوہدی نثار کی زیرصدارت قومی ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مدارس رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے مدارس کے خلاف کاروائی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مدارس کی تنظیموں، سیاسی اور مذہبی رہنماو¿ں نے شرکت کی جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلا س میں مدارس اصلاحات اور دہشت گردوں سے روابط رکھنے والے مدارس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی اور دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے رحمان ملک نے مدارس اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ پی پی دور میں مدارس اصلاحات اور رجسٹریشن کے حوالے سے کافی کام کیا جا چکا ہے اور نصاب کے حوالے سے بھی مدارس کے ساتھ اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے تھے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مدارس نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy