محتسب اعلیٰ پنجاب جاوید محمود کی قیادت میں چائلڈ کمشنر کا اہم اجلاس ،یونیسف نے نمائندگی کی۔

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

10944918_417518585083836_752691035_n
بچوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ چائلڈ کمیشن قائم کر دیئے گئے ہیں،جاوید محمود
لاہور ( یواین پی) چائلڈ رائٹس کمیشنر آفس کی تقریب یونیسف کی زیرِقیادت جی او آر میں منعقد ہوئی جس میں محتسب اعلیٰ پنجاب جاوید محمود نے کہا کہ بچوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ چائلڈ کمیشنر کے دفاتر قائم کر دیئے گئے ہیں۔جن کا بنیادی مقصد حقوق اطفال کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی شکایات کا تدارک کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے حقوقِ اطفال کا معاہدہ کے 25سال مکمل ہونے پر گزشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محتسب پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایڈوائزر بطور چائلڈ کمیشنر کام کر رہے ہیں۔وہ بچوں کو درپیش مسائل کی شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہیں۔جاوید محمود نے مزید کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام اداروں،این جی اوز اور یونیسف کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔سماجی رہنماء شاہین عتیق الرحمن نے کہا کہ بچے ہمارے اپنے ہیں لہٰذا ہم سب کو ان بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے سب کچھ کرنا ہے۔وفاقی محتسب نیشنل کمیشنر چائلڈ اعجاز قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے باقی صوبوں کی نسبت پنجاب میں دفتر صوبائی کمشنر برائے اطفال کی کارکردگی بہتر ہے۔صوبائی کمشنر برائے اطفال نسرین فاروق ایوب نے کہا کہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر شکایات کے اندراج کیلئے بچوں کی رسائی کو مزید آسان بنانے کیلئے اقدامات کیلئے جارہے ہیں۔تقریب میں محتسب پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ایڈوائزر ز کے علاوہ سماجی ضیاءِ اعوان اور یونیسف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme