پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

Published on January 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

images
اسلام آباد(یو این پی) اسلام آباد، خیبر پختونخواہ اور بالائی پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا،لاہور،فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن )، بالائی خیبر پختونخواہ ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقاما ت پر جبکہ شمالی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب ڈویژن)، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔مری/گلیات اور شمالی علاقہ جات میں اچھی برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ مری میں بدھ کی دوپہر سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور شام تک 03انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اورساہیوال ڈویژن)، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن)،گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں اچھی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ رواں ہفتے گلگت، چترال اور سکردو کے لیے فضائی آمدو رفت موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر رہے گی ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش سب سے زیادہ بارش بھکر 34ملی میٹر جبکہ ڈی آئی خان20، نورپور تھل 19،اورماڑہ 18، کوئٹہ،بنوں 17، جوہرآباد،سرگودھا14،جھنگ 13، بارکھان ،دیر11،مالم جبہ10،اوکاڑہ،ساہیوال، لوئر دیر09، فیصل آباد، کوہاٹ ،منگلا08،راولاکوٹ ،ژوب،چکوال07، خضدار، سبی، جہلم، پشاور،راولپنڈی، رسالپور، چراٹ 06،خانپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، دروش، سیدوشریف میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مالم جبہ میں 04انچ اور مری میں 03انچ برفباری ریکارڈکی گئی۔بدھ کو ملک میں سب سے کم درجہ حرار ت پارہ چنارمیں منفی 09ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سکردومنفی 08 ،قلات،گوپس منفی05،استور منفی 04،ہنزہ منفی 03،گلگت منفی 02، مالم جبہ منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes