لاکھوں روپے لینے والی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد دوران پرفارمنس اپنے ہی گانے بھول گئیں

Published on January 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

HA
لاہور (یو این پی) گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے مقامی دواساز کمپنی کے سالانہ شو میں لاہور سے بلائی جانے والی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کو دعوت دی گئی کہ وہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں اور اُن کو اُن کی فیس کی مد میں لاکھوں روپے بھی دیئے گئے، ذرائع کے مطابق کراچی کے کے معروف دوا ساز ادارے نے اپنے کارکنان کو دی جانے والی سالانہ تقریب میں پر تکلف عشائیے کے ساتھ ایک ورائٹی شو کا بھی انعقاد کیا جس میں لاہور سے حمیرہ ارشد کوخصوصی طور پر دعوت دی، حیرت اس بات ہے کہ انہیں اُن کی پرفامنس کی مد میں لاکھوں روپے کا معاہدہ طے ہواکہ وہ اپنی جداگانہ پرفارمنس سے حاضرین محفل سے داد سمیٹیں مگر افسوس یہ کہ لاکھوں روپے لے چکنے کے بعد دوران شو پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اپنے ہی گانے گانابھول گئیں اور ان گانوں کو بیچ سے ہی گانا بند کر دیا اور حاضرین محفل سے اس بات کا بھی برملا اظہار بھی کر دیا کہ وہ گانا بھول گئیں ہیں، سوچنے کی بات یہ ہے کہ اتنا نام پیدا کرنے والی گلوکارہ آخر ایسا کیوں کر سکتی ہے؟ کیا اس کے پیچھے کوئی اور بات تو چھپی نہیں یا یہ کہ حمیرا ارشد نئے آنے والے گلوکاروں کی لمبی فہرست سے پریشان ہو گئی ہیں کہ نئے آنے والے اُن سے اچھا پرفارم کر رہے ہیں؟۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes