لاہور ہائیکورٹ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Published on January 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 721)      No Comments

123لاہور (یو این پی) لاہور ہائیکورٹ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے اسمبلی دوبارہ دوبارہ سکرونٹی کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔عدالت میں ارکان قومی اسمبلی کی دوبارہ سکرونٹی کروانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سیکریٹر ی الیکشن کمیشن کے جواب نہ جمع کروانے کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کر کے 10فروری کوپیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔
دوبارہ ارکان اسمبلی کی سکرونٹی کی درخواست تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھاکہ ارکان اسمبلی کی دوبارہ سکرونٹی نہیں کی جوک ہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ور زی ہے اور چار بار نوٹس جاری کر نے کے باوجود بھی سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جواب جمع نہیں کروایاجس پر عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو گرفتار کر کے 10فروری کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog