سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

sk
ریاض (یواین پی ) سعودی فرماں رواشاہ عبداللہ علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں ، اُن کی عمر 91برس تھی ۔سرکاری ترجمان نے الرمین الشریفین شا ہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی موت کی تصدیق کردی ۔شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ عصر کے بعد ہوگی ۔
شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد شہزادہ سلمان نئے فرماں روا بن گئے ہیں او ر وہ نماز عشاء کے بعد حلف اُٹھائیں گے جبکہ شہزادہ مقرن کو سعودی سلطنت کا ولی عہد مقررکردیاگیا۔شاہ عبداللہ اٹھارہ ارب ڈالر کے ساتھ دنیا بھر میں چوتھے امیر ترین سربراہ مملکت تھے اور اُنہوں نے 2005ء میں شاہ فہد کے انتقال پر عہدہ سنبھالا تھا جبکہ وہ 1962ء میں سعودی نیشنل گارڈ کے کمانڈز منتخب ہوئے تھے ۔وہ 1961ء میں مکہ کے میئر رہے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme