اپنے آپ کو نکھارنا اچھا لگتا ہے،جیکولین فرنینڈس

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,258)      No Comments

55
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ انہیں اپنے آپ کو نکھارنا اچھا لگتا ہے ۔یواین پی کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس جو پاؤں کی حفاظتی اور متعدد صفائی ستھرائی برینڈز کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں نے حال میں پیروں کی حفاظت کیلئے الیکٹرونک فوٹ فائل لانچ کیا ہے ۔ اس موقع پر اداکارہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں پیروں کا پیڈی کیور کروانا بہت اچھا لگتا ہے جب انہیں موقع ملتا ہے وہ بیوٹی پارلر جا کر پیڈی کیور کرواتی ہیں۔ اس سے نہ صرف پاؤں خوبصورت ہو جاتے ہیں بلکہ آپ آرام دہ بھی محسوس کرتے ہیں۔ اداکار کی نئی فلم ’’ رائے ‘‘ ہے جس میں اداکارہ دوہرا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ارجن رام پال اور رنبیر کپور شامل ہیں ۔ فلم 13فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题