ڈاکٹر جان تشنر نے اوپن یونیورسٹی میں فاصلاتی نظام تعلیم میں انسٹرکشنل ٹیکنالوجی کے استعمال پر پریذنٹیشن دی

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 700)      No Comments

indexاسلام آباد (یواین پی) امریکی سٹیٹ \” شمالی کرولینا\”کی یونیورسٹی آف بون کے شعبہ لیڈر شپ اینڈ ایجوکیشنل سٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر جان تشنر نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں \”فاصلاتی نظام تعلیم میں انسٹرکشنل ٹیکنالوجی کے استعمال\”کے زیر عنوان ایک مفصل پریڈنٹیشن دی۔ انہوں نے پریذنٹیشن تقریب میں موجود یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ اور آفیسرزکو لیکچر دیتے ہوئے فاصلاتی نظام تعلیم میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اپنے تجربات اور مشاہدات بیان کئے ۔انہوں نے آن لائن تعلیم کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے تدریس و تحقیق میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کے حامل تعلیمی اداروں کو اپنے معیار میں بہتری لانے کے لئے گروپ ڈسکشنز ٗ پراجیکٹس اور پریذنٹیشنزپر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
لیکچر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی آن لائن کورسسز شروع کرنے کے لئے قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھا رہی ہے اور عنقریب یونیورسٹی مختلف سطح پر آن لائن کورسسز شروع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کا شعبہ انسٹرکشنل ڈیزائن مختلف سطح کے کورسسز سی ڈیز پر منتقل کررہا ہے جو طلبہ کو کتابوں کے ساتھ ارسال بھی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے \”پروفیشنل ڈیولپمنٹ\” کو خاص اہمیت دیتے ہوئے یونیورسٹی میں فیکلٹی اور نان فیکلٹی سٹاف کی تربیت کے لئے مختلف سطح کے تربیتی کورسسز شروع کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے سپورٹ سسٹم کی مضبوطی کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار ٗ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے آن لائن کورسسز شروع کرنے کے لئے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور دو طرفہ تعاون پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے پہلے آن لائن پروگرام ایم فل ایجوکیشن کا پائلٹ پراجیکٹ سمسٹر بہار 2015ء سے شروع کررہی ہے۔اوپن یونیورسٹی کی تقریبات مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ٗ ڈاکٹر عامر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے اوپن یونیورسٹی کے نظام تعلیم میں انسٹرکشنل ٹیکنالوجی کے استعمال اور یونیورسٹی کی ملک گیر تعلیمی خدمات پرامریکن پروفیسر کو بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题