سوشل میڈیا میں 6 تعطیلات کی خبریں زیر گردش، حکومت نے جعلی قرار دیدیا

Published on September 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی نوٹی فیکیشن کے ذریعے لوگوں کو باور کرانے کی کوشش کی گئی تھی کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک چھ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں سرکاری، نیم سرکاری، پرائیوٹ اور تمام تعلیمی اداروں میں 6 سے 11 ستمبر تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی حکومت کا ایک جعلی نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ گورنمنٹ آف پاکستان نے یوم دفاع اور محرم الحرام کی مناسبت سے 6 تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس جعلی نوٹی فیکیشن کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تاہم یہ عارضی ثابت ہوئی۔وفاقی حکومت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے فوری طور پر ایک تردیدی ٹویٹ کی جس میں اصل نوٹی فیکیشن کے ذریعے عوام کو واضح کیا گیا کہ اس قسم کی خبروں پر کان نہ دھریں، حکومت کی جانب سے اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی اصل پریس ریلیز کے مطابق 6 ستمبر بروز جمعہ کو یوم دفاع کیساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر دوپہر 3 بجے بند ہو جائیں گے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme