پی ٹی وی کی سینئر پروڈیوسر رفعت ہمایوں کے صاحبزادے انتقال کر گئے

Published on January 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 759)      No Comments

Final
کراچی (یو این پی) پی ٹی وی کی سینئر پروڈیوسر رفعت ہمایوں کے جواں سال صاحبزادے کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا وہ دل کے عارضے میں کئی سالوں سے مبتلاتھے تفصیلات کے مطابق اُن کے صاحبزدے کو دل کا عارضہ بچپن سے تھا وہ کئی سالوں سے اپنے بچے کے دل کے علاج کی غرض سے بیرونِ ملک بھی جاتی رہی ہیں اور وہاں ان کے متعددباردل کے آپریشن بھی ہو چکے تھے گزشتہ روز اُن کا انتقال ہوگیا واضح رہے رفعت ہمایوں پاکستان ٹیلی وژن کراچی مرکز کی کہنہ مشق پروڈیوسر ہیں ان کے کریڈٹ پر کئی مشہور پروگرامز ہیں جن پر انہیں ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے اُن کے صاحبزادے کی اچانک وفات پر ادارے کے کارکنان جی ایم کراچی مرکز عطا بلوچ، عفیفہ صوفیہ الحسینی، سمیع بلوچ، اقبال لطیف، غزالہ یاسمین، زرتاج علی،اقبال احمد، ناظم الدین، ناہید حسن زیدی،نذیر احمد، شکیل احمد، امین اختر،گلزار فاطمہ، رخسانہ لوٹیا، سعید احمد سعید،شاہین انصاری، علی رضوی، کاظم پاشا، اقبال سعید انصاری، حمید ہالی پوتہ، آصف انصاری، شجاعت اللہ، محمد امین میمن، نعیم بلوچ فواد حسین، رانا تعارف، واجد قاضی،لئیق احمد، اظہار الحق،راحت علی،حسیب بیگ،منصور احمد، قیوم منگی، کامران افضل،تنویر عالم صدیقی، نعمان مصطفی اور دیگر کارکنان سمیت شوبزنس سے جڑے دوست احباب معروف گلوکارمحمد علی شہکی، عالمگیر، علی حیدر،سلیم جاوید، سلمان علوی، شازیہ کوثر، محمد علی، ارشد محمود، طلال فرحت،احمد علی شاہ، ڈاکٹر ہما میر، اطہر وقار عظیم،اختر وقار عظیم،شہناز صدیقی، خلیل احمدنینی تال والا، سارم برنی، ضیاء اعوان اوردیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس اندوہناک خبر پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور گھروالوں کو صبر جمیل عطا کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme