غیر سرکاری سماجی تنظیمیں بہبود آبادی آباری شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں راؤراشد حفیظ

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

29-1-2015
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی راؤراشد حفیظ نے کہا ہے کہ غیر سرکاری سماجی تنظیمیں بہبود آبادی آباری شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں یہ بات انہوں نے ضلعی دفتر بہبود آبادی میں این جی اوز کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، مینجر شہید بے نظیر بھٹو ویمن کرائسس سنٹر منزہ کوثر،سماجی تنظیموں کے نمائندوں میاں جہانزیب،نوشین ملک ،عظمی سلیم ، رانی برکت،رشید عباسی، شہزاد،رخسانہ قاسم ،قمر نقوی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے اورہمیں رہائش ،خوراک ، تعلیم ،صحت سمیت دیگر معاشرتی مسائل کا سامنا ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کے بار ے میں شعور اجاگر کیا جائے اور عوام اب اپنے وسائل کے مطابق اپنے کنبے کی تشکیل پر توجہ دیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اوسط ہر دس ہزار بچوں میں سے287بچے پہلی سالگرہ نہیں دیکھ پاتے جبکہ ایک لاکھ خواتین میں سے اوسط 276خواتین دوران زچگی یا زچگی کے بعد انتقال کر جاتی ہیں اور ان کی وجوہات میں کم عمری کی شادی ، دو بچوں کا درمیانی وقفہ کم ہونا ، خواتین کو مناسب خوراک اور آرام نہ ملنا بھی شامل ہیں ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر نے خطاب کرتے ہوئے این جی اوز کے نمائندوں پر زوردیا کہ وہ اپنے براجیکٹس میں خاندانی منصوبہ بندی کو بھی شامل کریں اور لوگوں کو یہ باور کرائیں کہ وہ بچوں کی درمیانی وقفہ کو بڑھانے کے لیے محکمہ بہبود آبادی کی سفارشات پر عمل کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes