پی ٹی آئی جدہ کی رہنما عابدہ جاوید کی پاکستان جنرل قونصل لیڈیز گروپ کی چیئرپرسن سونیا شہریار کے ساتھ ملاقات

Published on August 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی / یواین پی) پاکستان تحریک انصاف جدہ کی رہنما عابدہ جاوید کی پاکستان جنرل قونصل لیڈیز گروپ کی چیئرپرسن سونیا شہریار کے ساتھ ملاقات۔ عابدہ جاوید نے چیئرپرسن لیڈیز گروپ سونیا شہریارکے مشکور ہیں جنھوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے بہتر سے بہتر کام کئے جو قابل ستائش ہیں اور ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے انہوںنے جدہ میں جس طرح پاکستانی کمیونٹی سے مل کر سوشل کاموں میں دلچسپی لی وہ قابل تعریف ہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھارت سے آزادی حاصل کریں گا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان جس طرح دلچسپی لے رہے ہیں کشمیر کی آذادی کیلئے سابقہ حکومتوںنے دلچسپی نہیں لی جو قابل افسوس ہے اب ایک ہی آواز ہے کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے ہم جان دے کر بھی کشمیر میں بسانے والوں کی حفاظت کریں گے اس موقع پر سونیا شہریار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دل سے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے دعائیں کی ملاقات میں نگہت شاہ بنت الحسن گلشن شائشہ فرزانہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes