ایلی فورس کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ہے انچارج ایلیٹ فورس راجن پور

Published on February 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

News Photoset Rajanpur
راجن پور (یواین پی) ایلی فورس کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ہے ۔ سکولوں کے سکیورٹی گارڈز کو مرحلہ وار حفاظتی اقدامات کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔۔۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انچارج ایلیٹ فورس راجن پور محمد عمران جمیل نے سکولوں کے سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس ضلع بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیا ر ہے اس کے ساتھ ساتھ 1440 سکولوں میں تعینات کیے گئے سکیورٹی گارڈز کو مختلف مراحل میں اسلحہ چلانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ٹریننگز دی جا رہی ہیں ۔ اب تک 385 گارڈز کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ اور لیکچر دیے جا چکے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کے لیے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے کسی بھی مشکوک افراد یا چیز کے حوالے سے فوری طور پر 15 پر اطلاع دی جائے تاکہ دہشت گردوں کی کسی بھی قسم کی کاروائی کو روکا جا سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy