صدر مملکت ممنون حسین کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

Published on July 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 639)      No Comments
888
اسلام آباد (یوا ین پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان نے منگل کو سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔ صدر ممنون حسین نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی جس پر ٹیم کے تمام کھلاڑی تحسین کے مستحق ہیں۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم مستقبل میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے ٹیسٹ میچ میں بڑا سکور کرنے پر بلے بازوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog