جعلی ویزوں کا کاروبار،بورے والہ کے نوجوان کو کروڑوں کا ٹیکہ

Published on February 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 690)      No Comments

Pic 1
بورے والا(یو این پی)جعلی ویزوں کا کاروبار کرنے والے منظم گروہ نے غریب گھرانے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نواجون کو دبئی بجھوانے کا جھانسہ دیکر ساڑھے تین کروڑ سے بھی محروم کر دیا،بیوی کا زیور اور گھر کا سامان بیچ کر ویزے کے لیے پیسے دینے والا گھر میں فاقوں پر مجبور،جعلی ساز گروہ ویزا دفتر کو تالے لگا کر غائب،پیسے واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں،متاثرہ نوجوان کی ایف آئی اے کو جعل سازوں کے خلاف کاروائی اور رقم واپس دلوانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں146ای بی کے رہائشی غریب گھرانے کے اعلیٰ تعلیمی یافتہ ایم بی اے پاس نوجوان محمد یٰسین نے اپنی بیوی اور معصوم بچی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ 5ماہ قبل اُس نے مون مارکیٹ حسین پلازہ لاہور میں واقع ویزوں کا کاروبار کرنے والے دفتر میں حبیب پورہ ڈسکہ ضلع سالکوٹ کے رہائشی سید اسد عباس نامی شخص کو روزگار کے سلسلہ میں دبئی کے ویزہ کے لیے50ہزار روپے بطور ایڈوانس رقم دیدی اور اُس نے کہا کہ 10روز بعد تمہارا ویزہ مل جائے گا جس کی باقی رقم 3لاکھ روپے ویزا ملنے پر ادا کرنا ہو گی 10روز بعد اُس نے ٹیلی فون پر بتایا کہ آپکا ویزہ آ گیا ہے باقی رقم کا انتظام کرکے لے آؤ اور اپنا ویزا لے لو جس پر اُس نے اپنی بیوی کا زیور اور گھر کا قیمتی سامان فروخت کرنے کے علاوہ کچھ رقم اُدھار لے کر3لاکھ کا بندوبست کیا اور اسد عباس کو رقم دے دی جس نے اُسے دبئی کا ویزا اور شاہین ائیر لائن کا ٹکٹ دے دیا جب مقررہ تاریخ کو ویزا اور ٹکٹ لے کر ائیرپورٹ پہنچا تو ائیر پورٹ حکام نے ویزا اور ٹکٹ چیک کرنے کے بعد جعلی قرار دے دئیے جہاں سے اُس نے بڑی مشکل سے اپنی جان چھڑوائی اس جعل سازی کے متعلق جب سید اسد عباس سے اُن کے دفتر آکر شکایت کی اور پیسے واپس مانگے تو اُس نے کہا کہ چند روز میں پیسے واپس دینے کا وعدہ کیا لیکن چند روز بعد اُنکے دفتر گیا تو دفتر کو تاے لگے ہوئے تھے اور وہ غائب ہو چکے تھے ٹیلی فون نمبر0304-6712388سے سید اسد عباس سے بات کی تو اُس نے ٹال مٹول سے کام لیا اور کہا کہ اگر تم نے کسی سے شکایات کی تو اسکے نتائج اچھے نہ ہونگے متاثرہ نوجوان محمد یٰسین نے بتایا کہ اُسکی تمام جمع پونجی لٹ جانے کے بعد اُسکے گھر پر نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے جن سے اُدھار رقم لی تھی وہ بھی پریشان کر رہے ہیں اُس نے ایف آئی اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث اس منظم گروہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اُسکی رقم واپس دلائی جائے اس سلسلہ میں جب جعلی ویزوں کا کاروبار کرنے والے سید اسد عباس سے اُسکے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا تو اُس نے کہا کہ وہ بہت جلد محمد یٰسین کی رقم واپس کر دیں گے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme