اوپن یونیورسٹی اپنے نصابات کو سماجی و اقتصادی شعبوں میں جدید رجحانات سے ہم آہنگ کررہی ہے ڈاکٹر شاہد صدیقی

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد(یواین پی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے نصابات کودور جدید کے تقاضوں اور سماجی و اقتصادی شعبوں میں جدید رجحانات سے ہم آہنگ کررہی ہے تاکہ نوجوانوں کو سماجی و اقتصادی شعبوں میں درپیش مسائل اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جاسکیں ۔ \”ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام نصابات کے اپ گریڈنگ کے حوالے سے منعقد ہ سمپوزیم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دوروزہ سمپوزیم کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ٗ پروفیسر ڈاکٹر احمد مختار تھے جبکہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے صدارت کی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر ایچ ای سی کے اکیڈمک ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل ٗ فدا حسین اور اوپن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ بھی موجود تھے۔اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ سمپوزیم میں ملک بھر کے نامور ماہرین تعلیم نے نصابات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے 8۔سفارشات مرتب کئے جن کو باقاعدہ منظور ی کے لئے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو عنقریب ارسال کی جائیں گی۔سمپوزیم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ہمیں پڑھانے سکھانے کے لئے موجودہ نظام کے جمود کی حیثیت کو توڑکرنصابات کو عہد حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے مختلف سطح کے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں جن میں نصابات پر نظرثانی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی نے ہنگامی بنیادوں پر نصابات پر نظرثانی کے کام کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نصابات پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی نے ڈیلوری نظام میں بہتری لانے کے لئے بھی کا م کا آغاز کردیا ہے۔ ڈاکٹر صدیقی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے ریسرچ کلچر کا فروغ ٗ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ٗ درسی کتابوں پر نظر ثانی اور طلبہ کے سپورٹ سسٹم کی مضبوطی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes