پنجاب : ڈینگی ادویات کی خریداری ، تاریخ میعاد میں ٹمپرنگ کا انکشاف

Published on October 27, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 685)      No Comments

\"8\"

لاہور…پنجاب میں ڈینگی ادویات کی خریداری ، تاریخ میعاد اور بیج نمبرز میں ٹمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے،انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے خریدی گئی ادویات کے بلز آف لینڈنگ بھی موجود نہیں،محکمہ صحت پنجاب کی قائم کردہ انسپیکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بیرون ملک سے منگوائی گئی ڈینگی اسپرے کی ادویات کے 13 ڈرمز میں خرابی ہے،9 ڈرمز کی تاریخ میعاد ،مینوفیکچرنگ اور بیج نمبرز کی ٹمپرنگ کی گئی ہے جبکہ 4 ڈرمز کی پیکنگ کھلی ہو ئی ہے،،ان ادویات کی بلز آف لینڈنگ بھی موجود نہیں جس سے اس کا اندازہ کیا جا سکے کہ یہ ادویات کہاں سے اور کتنی مقدار میں آئیں،محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے کی معلومات بیرون ملک کمپنی سے لی جائے،ان ادویات کے ڈرمز گورنمنٹ میڈیکل اسٹور ڈپو میں پڑے ہوئے ہیں،ڈینگی اسپرے میں خرابی کے مسئلہ کو میڈیکل اسٹور کے انچارج نے سیکرٹری ہیلتھ کو بھی آگاہ کیا ہے،وزیر صحت نے ڈینگی اسپرے ادویات کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ وہ اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy